ایسی غذائیں جن سے افطار کے وقت اجتناب کرنا چاہیے

ایسی غذائیں جن سے افطار کے وقت اجتناب کرنا چاہیے

وقت افطار کھانے کی عادات کو ہر گز نظر انداز نہیں کرناچاہیے ۔ افطاری میں متوازن غذا استعمال کریں جو افطار کے وقت جسم کو غذائی ضروریات فراہم کرے۔ان غذائی اجزاءمیں سوڈیم اور پوٹاشیم نہایت ضروری ہے جو کہ اکثر گرمیوں کے روزوں میں پسینے کے ساتھ بہہ جاتے ہیں۔ افطاری کے دوران ریفائنڈ اور پراسیسڈ مشروبات مثلاً کوک ،سوڈا،بازاری جوس وغیرہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ایسی غذاﺅں سے بھی اجتناب کرنا چاہیے جن میں مصنوعی ،چینی کی مقدار پائی جاتی ہے مثلاً کیک ،پیسٹری ، ڈونٹ وغیرہ۔

فرائڈ فوڈ مثلاً سموسے ،پکوڑے کو ترک کر یں ۔ان سے نہ صرف جسم میں بھاری پن کی کیفیت پیدا ہوتی ہے بلکہ معدے کی شکایت اور سستی بھی جنم لیتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں