مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ ہے لیکن ڈالر ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے اور آج بھی اونچی اڑان جاری رکھنے کے بعد اب اوپن مارکیٹ میں 152 روپے پر بند ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت152 روپے کی بلند ترین سطح پر گئی ہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی1 روپے 78 پیسوں کا اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیاہے یاد رہے کہ جب کاروبار کاآغاز ہوا توڈالر 148 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 33 ہزار 166 کی سطح پر تھا تاہم یہ حد برقرار نہ رہی اور 800 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی تاہم کاروبارکے اختتام سے کچھ دیر پہلے اس میں بہتری آئی اور 100 انڈکس 83 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 33 ہزار 250 پر پہنچ گئی ۔