سید الشہداء سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا عشقِ رسول ﷺ مثالی تھا

نارووال( )۔ گستاخِ رسول کو سزا دینا اور عاشقِ رسول ﷺ سے محبت کرنا آپ کا طرہئ امتیاز رہا۔آپ کے اسلام لانے پر رسول کریم ﷺ نے فخر و خوشی کا اظہار فرمایا۔ غزوہئ بدر میں بڑے بڑے کافروں کو واصل جہنم کر کے اسلام کا پرچم بلند کیا۔ غزوہئ احد میں دونوں ہاتھوں سے تلوار چلا کر اسلام کا دفاع فرماتے ہوئے شہید ہوئے۔آج نسل نو کو اسلام کے ان درخشندہ ستاروں سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال اور قاضی ملت علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی ڈیژنل امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ نے تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام مرکز اویسیاں نارووال میں 45ویں ماہانہ اجتماع اویسیاں بسلسلہ عظمت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ،پیر سید احمد رضا بخاری امیر جماعت صدائے حق پاکستان،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی،قاری محمد علی رضا اویسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاہیر اسلام ہی اسلام کا سرمایہئ افتخار ہیں۔سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ نے در رسول ﷺ پر پہرے دار بن کر حامیان اسلام کو درس دیا ہے کہ ملت اسلامیہ کی بقا ناموس رسالت پر پہرہ دینے میں ہے۔ امت کے اتحاد کیلئے جن سے رسول رحمت ﷺ نے پیار کیا ان سے پیار کیا جائے اور جن سے نفرت فرمائی اُن سے نفرت کی جائے۔صحابہ کرام اور اہل بیت رسول ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ فرقہ واریت سے اسلام دشمن قوتوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کی مضبوطی سے ہی ہماری مضبوطی و بقا ہے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر عبد الحق انصاری صدرڈسٹرکٹ میڈیکل ایسوسی ایشن نارووال،پیر خواجہ معصوم انور نقشبندی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ کونین اللہ ھو رحمان پورہ نارووال، علامہ حافظ محمد اعظم عطاری،محمد سجاد اویسی،حافظ محمد عثمان طاہری،حافظ محمد فاروق طاہری، صاحبزادہ احمد رضا رضوی،صاحبزادہ علی رضا رضوی،صاحبزادہ محمد شہروز اویسی،محمد امیر حمزہ علی اویسی،علامہ عبد الوحید ربانی،محمد شہزاد اویسی،محمد بوٹا قادری،محمد رضوان،محمد معارج انصاری،محمد صہیب،محمد حبیب اویسی،حافظ محمد عمر رضا اویسی،حافظ محمد سلمان،احمد رضا رضوی اور صوفی محمد ریاض اویسی سمیت دیگر نے بھی ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں