ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کیلئے رواں مالی سلا کیلئے نئی ٹیکس سلیبس متعارف کرادی ہے۔ چھ لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ چھ لاکھ سے زائد اور 12 لاکھ تک سالانہ آمدن والے افراد پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ والوں پر 2500 روپے ماہانہ ٹیکس ہوگا۔ 18 لاکھ سالانہ آمدن پر 30 ہزار فکس ٹیکس کے علاوہ 12 لاکھ سے اوپر والی رقم پر 10 فیصد ٹیکس، 18 سے 25لاکھ روپے آمدن تک 90 ہزار فکس ٹیکس اور 18لاکھ سے اوپر والی رقم پر 15 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔