امریکی صدر نے گوگل کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر نے گوگل کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر نے اپنے ایک ٹویٹ میںلکھا ’ ارب پتی ٹیک انویسٹر پیٹر تھائل سمجھتے ہیں کہ گوگل کے خلاف غداری کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ان کا الزام ہے کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ‘

ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ نیوز چینل فوکس نیوز کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ پیٹر تھائل ایک عظیم اور ہوشیار آدمی ہے جو اس بارے میں سب سے بہتر جانتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے کا جائزہ لے گی۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز فیس بک کے بورڈ ممبر اور ٹیکنالوجی انویسٹر پیٹر تھائل نے گوگل پر امریکی فوج کو چھوڑ کر چینی فوج کے ساتھ کام کرنے پر غداری کا الزام عائد کیا تھا۔ پیر کے روز بھی انہوں نے گوگل پر چینی فوج کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں