بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی دولت 50 ارب ڈالر سے صرف 5 مہینے میں کہاں پہنچ گئی؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی دولت 50 ارب ڈالر سے صرف 5 مہینے میں کہاں پہنچ گئی؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اپنے لائف سٹائل اور بے شمار پیسے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہ نہ صرف برصغیر کے سب سے امیر ترین آدمی ہیں بلکہ ان کی دولت میں آئے روز بے تحاشا اضافہ بھی ہوتا چلا جارہا ہے۔

ارب پتی افراد کی فہرست جاری کرنے والے میگزین فوربز کے مطابق آج (منگل کو) مکیش امبانی نے اپنے کاروبار سے 659 ملین ڈالر کا منافع کمایا ہے جس کے باعث ان کے اثاثوں کی مالیت 52 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے اور وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

فوربز نے مارچ میں جب ارب پتی افراد کی فہرست جاری کی تھی اس وقت مکیش امبانی اس میں 13 ویں نمبر پر تھے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب ڈالر تھی۔ 5 ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت میں لگ بھگ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں