سعودی عرب نے عازمین حج کو دنیا کی سب سے جدید ٹیکنالوجی کا تحفہ دے دیا

سعودی عرب نے عازمین حج کو دنیا کی سب سے جدید ٹیکنالوجی کا تحفہ دے دیا

چین اور دیگر چند ممالک میں 5جی انٹرنیٹ پہلے ہی متعارف کروایا جا چکا ہے اور اب سعودی حکومت نے بھی مکہ مکرمہ میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے جس سے عازمین حج بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے گزشتہ روز شہر میں فائیو جی کی سروس کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ سعودی وزیر برائے کمیونی کیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواہا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ’سمارٹ حج‘ کے نام سے عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کا ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے، جس کا یہ دوسرا مرحلہ چل رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد عازمین حج کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جدید اور اختراعی سروسز مہیا کرنا ہے۔

عبداللہ السواہا کا کہنا تھا کہ ”مکہ مکرمہ کے وسطی علاقے اور مقامات مقدسہ میں فائیو جی کے 37سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ شہر میں فائیو جی کے ساتھ ساتھ فورجی کی سروس بھی برقرار رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو انٹرنیٹ کی رفتار اور کوریج کے حوالے سے کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں