بھارت میں شہریوں کو “مفت” بجلی دینے کا اعلان

بھارت میں شہریوں کو

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی ریاستی حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ 201 سے 400 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ ماہانہ 1200یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے صارفین 25 پیسے فی یونٹ زیادہ ادا کریں گے۔نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی بالکل مفت ہو گی۔جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ ایسا اس لیے ممکن ہوا ہے کہ دہلی کے عوام نے بدعنوانی سے پاک حکومت منتخب کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ 2013 میں صارفین 200 یونٹس کے عوض 928 روپے بل ادا کر رہے تھے جو 2019 میں کم کر کے 622 روپے کر دیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ اگست 2019 سے بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی بالکل مفت ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں