کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، امرتیا سین

کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، امرتیا سین

نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہر معاشیات ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکو کوئی حل نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ بھارتی ماہرمعیشت ڈاکٹر امرتیا سین نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے سے بھارت نے اپنی ساکھ گنوا دی۔امرتیا سین نے کہا کہ کشمیرکشمیریوں کا ہے اوران کا موقف درست ہے، کشمیری قیادت کو گرفتار، نظربند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیرکو کوئی حل نہیں کرسکتا۔

اس سے قبل 8 جون کو نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بھارتی جمہوریت پربدنما داغ ہیں، کشمیریوں کی زندگی اور آزادی مودی کی مقبوضہ کشمیرمیں سرمایہ کاری سے زیادہ اہم ہے۔آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 16ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں