سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبد العزیز سے جدہ میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی اور مشترکہ معاملات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سفیر نے ان لاچار پاکستانی قیدیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جنہوں نے اپنی سزا پوری مکمل کرلی ہے مگر وہ واجبات ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ سفیر نے سعودی بیت المال کے ذریعے انکی ادائیگی پر غور کرنے کی درخواست کی. سعودی وزیر داخلہ نے ایسے قیدیوں کے معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔