چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرگوجرانوالہ کا دورہ کر کے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے ،قوم کی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے ۔