فلپائن کے کولمبا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔مقامی میڈیا کا کہناہے کہ چھوٹے طیارے میں مریض کو لے جایا جارہا تھا لیکن یہ کولمبا میں واقع ایک ریزورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے دو پائلٹس کے علاوہ مریض کی اہلیہ اور نرسز موجود تھیں جبکہ اس کے علاوہ ریزورٹ میں طیارہ گرنے کے باعث دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ میڈیا کا کہناہے کہ طیارہ زمین پر گرتے ہی آگ کی لپٹوں میں آ گیا تھا، ملبے میں سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ۔حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔