معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے

معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف اداکار عابد علی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اداکار عابد علی 67برس کی عمر میں جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے ،گزشتہ چند روز سے عابد علی کی حالت تشویشناک تھی

اس سے قبل عابد علی کے انتقال کے حوالے سے میڈ یا پر غلط خبر بھی نشر ہو گئی تھی تاہم ان کی صاحبزادی نے عابد علی کی وفات سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی تھی اور یہ بتا یا تھا کہ ڈاکٹر ز کے مطابق عابد علی کی صحت یابی تقریباً نا ممکن ہے ۔اداکار عابد علی 80 اور 90 کی دہائی سے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘دشت’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں