”ہم ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہوجاتے ہیں“، مشاہد حسین سید نے بنگلہ دیش کے حوالے سے اہم حقیقت بیان کردی

 ”ہم ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہوجاتے ہیں“، مشاہد حسین سید نے بنگلہ دیش کے حوالے سے اہم حقیقت بیان کردی

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ کشمیر پرا افغانستان اوربنگلہ دیش ہمارے ساتھ ہیں ، ہم ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہوجاتے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغانستان اوربنگلہ دیش ہمارے ساتھ ہیں ، ہم ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جوردعمل ہے ہم کواس کا پوری طرح کشمیریوں کے حق میں اور پاکستان کے مفادات کیلئے فائدہ اٹھایا جاناچاہئے ۔

ان کا کہناتھا کہ آذربائیجان کے وزیر نے مجھے کہا کہ بتائیں کہ ہم آپ کیلئے کیا کرسکتے ہیں؟ایران کی پارلیمنٹ نے کشمیر کے حق میں قرار داد پاس کی لیکن ہمارے میڈیا میں اس کاذکر بھی نہیں آیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی لڑائیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے موقع کو ضائع کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں