پنجاب کے دارالحکومت سے لاپتا ہونے والی 2سال کی بچی کو ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے ایک گھنٹے بعد ہی ڈھونڈ نکالا۔
ثمرہ نامی 2 سالہ بچی اتوار کے روز شام 5 بجے اپنے گھر ہجویری پارک سے لاپتا ہوئی ۔ ایک گھنٹے بعد ڈولفن پولیس 308 کو بچی مل گئی جنہوں نے دو سے ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد بچی کو اس کے والدین سے ملوادیا۔بچی کے والدین نے ڈولفن فورس کی فوری کارروائی پر اظہار تشکر کیا ہے۔