”کشمیر پر تین جنگیں کرکے دیکھ لیں کچھ نہیں ہوا“، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے حکومتی بیانیہ دیدیا

”کشمیر پر تین جنگیں کرکے دیکھ لیں کچھ نہیں ہوا“، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے حکومتی بیانیہ دیدیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے علی نواز اعوان نے کہاہے کہ کشمیرپر تین جنگیں کرکے دیکھ لیں کچھ نہیں ہوا ، ہم دنیا میں اپنا بیانیہ ہی دے سکتے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان نے کشمیرپر تین جنگیں کرکے دیکھ لیں کچھ نہیں ہوا ، ہم دنیا میں اپنا بیانیہ ہی دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ذوالفقار علی بھٹی کی تقریر بھی بہت اچھی تھی ، لوگ اپنی خوشی سے عمران خان کا استقبال کرنے ائر پورٹ پر گئے ہیں، عمران خا ن نے عالمی برادری کے سامنے جس طرح اسلام اوراسلامو فوبیا کے حوالے سے بات کی ہے ، اس سے پہلے کسی نے نہیں کی ۔

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے جس طرح ادارے تباہ کئے اس پر کوئی بات نہیں کرتا لیکن عمران خان کا عوام کی جانب سے استقبال کئے جانے پر تنقید کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں