بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ترشولیا گھاٹ کے قریب پیش آنے والے بس حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بناس کھاٹا ضلع کے امباجی ٹاﺅن کے قریب امباجی دانٹا روڈ پر پیش آیا ۔بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لگژری بس میں 70 لوگ سوار تھے ، شدید بارش کے باعث ڈرائیور کے ہاتھوں سے بس کا کنٹرول نکل گیا اور یہ الٹ گئی جس کے باعث 21 لوگ ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی حکام زخمیوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کر رہے ہیں۔