افغان طالبان نے دورہ پاکستان پراعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں 12رکنی وفدنے سرکاری دعوت پرپاکستان کادورہ کیا،وفد نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے امن وامان،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،ہم نے ہمیشہ کہاہے کابل انتظامیہ مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی،متضادبیانات سے ظاہر ہے کابل انتظامیہ کے اندرکتناگہرااختلاف موجودہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اورافغان تاجروں کوسہولیات کے امورپربھی تبادلہ خیال ہوا،ترجمان افغان وزارت خارجہ صبغت اللہ احمدی نے اس دورے کاخیرمقدم کیا،افغان ایوان صدر نے فوراًاس کی تردید کی اورکہا کہ یہ انکی ذاتی رائے ہے۔افغان طالبان کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سب سے پہلے امریکیوں کیساتھ اس معاملے کوحل کریں گے،مختلف افغان حلقوں کیساتھ بات چیت بعدمیں شروع کریں گے۔