اگر جلسے میں کسی کوچوٹ لگ گئی تو کیا ہوگا؟ مفتی اعظم پاکستان محمدرفیع عثمانی نے دینی مدارس کے طلبہ کو جلسے جلوسوں میں شرکت سے روک دیا

اگر جلسے میں کسی کوچوٹ لگ گئی تو کیا ہوگا؟ مفتی اعظم پاکستان محمدرفیع عثمانی نے دینی مدارس کے طلبہ کو جلسے جلوسوں میں شرکت سے روک دیا

مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی نے کہاہے کہ دینی مدارس کے طلبہ جلسے جلوسوں سے دور رہیں ، اگر جلسے میں کسی کوچوٹ لگ گئی تو کیا ہوگا ؟

اپنے ایک ویڈیو بیان میں محمد رفیع عثمانی نے کہا کہ طلبہ سیاست سے دور رہیں ،ان کوجلسے اور جلوسوں میں شرکت نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ایک تو طلبہ کے تعلیم و تربیت میں رکاوٹ آتی ہے ، پڑھائی کا نقصان ہوتاہے اور دوسرا طلبا وطالبات کے والدین نے ان کو ہمارے حوالے کیا ہوا ہے اولاد کی طرح ، اگر کسی جلسے یا جلوس میں شرکت سے کسی طالب علم کو کوئی چوٹ لگ گئی یا کوئی اور نقصان ہوگیا تو پھر کیا ہوگا ؟

واضح رہے کہ بیان جاری کرنے سے قبلوزیراعظم عمران خان سے ممتاز مذہبی سکالرز مفتی محمد تقی عثمانی اور مفتی رفیع عثمانی نےاسلام آباد میں ملاقات کی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس ملاقات  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں باہمی مفادات ، امت مسلمہ کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ، تعلیم اصلاحات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں