برطانیہ میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں ، یہ کس ملک کے شہری ہیں ؟ نہایت حیران کن انکشاف

برطانیہ میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں ، یہ کس ملک کے شہری ہیں ؟ نہایت حیران کن انکشاف

برطانیہ کے علاقے ایسکس سے گزشتہ روز ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم انکشاف ہواہے کہ ممکنہ طور پر یہ تمام افراد چینی شہری ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق برطانوی پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ روز ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں میں سے 8 خواتین اور 31 مرد ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان سب کا تعلق چین سے ہے۔برطانیہ میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ترجمان اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے فی الوقت مزید کچھ نہیں کہا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ کی کاو¿نٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں،پولیس نے شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں