سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت بس میں سوار لیجنڈ امپائر سائمن ٹافل پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر کیا کہتے ہیں؟

سال 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر حملہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جس کے بعد اس ملک میں کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے اور ان کے آباد ہونے کیلئے طویل عرصہ انتظار کرنا پڑا۔

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ امپائر سائمن ٹافل بھی اس بس میں سوار تھے جنہوں نے ایک انٹرویو میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت کبھی نہیں ہارنی چاہئے کیونکہ وقت بدل جاتا ہے۔ دنیا میں کون سا ایسا ملک نہیں جہاں افسوسناک واقعات پیش نہیں آتے۔ میں سنجیدگی سے یہ امید کرتا ہوں کہ ہم جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوتی دیکھیں۔ “

انہوں نے مزید کہا کہ ”میں یہ امید بھی کرتا ہوں کہ کرکٹ کا اور علاقوں میں بھی پر پھیلائے اور اگرچہ پاکستان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی المناک تھا لیکن میں بہت سنجیدگی سے یہ امید کرتا ہوں کہ وہاں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے اور میدان آباد ہوں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں