مہنگائی عروج پر ، غریب آدمی کیلئے دال روٹی کے بھی لالے پڑ گئے ، مونگ کی دال کی قیمت بلند ترین سطح پر جا پہنچی

مہنگائی عروج پر ، غریب آدمی کیلئے دال روٹی کے بھی لالے پڑ گئے ، مونگ کی دال کی قیمت بلند ترین سطح پر جا پہنچی

پاکستان میں اس وقت مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور غریب عوام کیلئے اب تو دال روٹی کھانے کے بھی لالے پڑگئے ہیں کیونکہ مونگ کی قیمت اب تک کی سب سے اونچی سطح سے جا ٹکرائی ہے جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مونگ کی دال کی قیمت کچھ دن قبل ریٹیل مارکیٹ میں 180 سے 200 روپے تھی جو کہ اب بڑھ کر 220 سے 260 روپے تک جا پہنچی ہے تاہم بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ سندھ میں وفاقی حکومت کے احکامات پر پاسکو کی جانب سے سندھ میں گند م فراہم کیے جانے کے باوجود آٹے کی قیمت میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آ سکی ہے ۔

ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق ڈانڈیا بازار کے ایک ہول سیلر نے بتایا کہ مونگ کی دال کی قیمت گزشتہ ماہ 170 روپے سے 185 روپے تھی جو کہ اب بڑھ کر 210 سے 225 روپے تک جا پہنچی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مونگ کی دال کی چالیس کلو بوری کی قیمت 6800 سے 7500 روپے کی بلند ترین سطح پر چلی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں تاجروں نے ذخیرہ اندوزی کا سہارا لیاہے جس کے باعث مونگ کی دال اس وقت مارکیٹ میں آسانی کے ساتھ دستیاب نہیں ہے ۔

جبکہ وزیر خوراک ہری رام کیشوری کی 13 دسمبر کو آٹے کی قیمت 43 روپے تک آنے کی یقین دہانی کے باوجود اس میں کوئی رد بدل دیکھنے میں نہیں آیاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں