آدمی نے گاڑی کی چابی اپنے ہاتھ کے اندر لگوالی، مگر کیسے؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

آدمی نے گاڑی کی چابی اپنے ہاتھ کے اندر لگوالی، مگر کیسے؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

گاڑی لاک کرنے کے لیے عام لوگ تو ریموٹ کا بٹن دباتے ہیں لیکن آج یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ کینیڈا میں ایک ایسا شخص ہے جو محض ہاتھ ہلا کر اپنی گاڑی کو لاک کر لیتا ہے۔ 8نیوز کے مطابق اس شخص کا نام بین ورک مین ہے جس کے پاس ٹیسلا گاڑی ہے۔ اس شخص نے گاڑی کی چابی،جو ایک چِپ (Chip)کی شکل میں ہے، اپنے ہاتھ کی ہتھیلی میں جلد کے نیچے امپلانٹ کروا رکھی ہے جس کے باعث ہاتھ ہلانے سے اس کی گاڑی لاک اور ان لاک ہو جاتی ہے۔

بین نے اس کے علاوہ بھی 3چپس (Chips)اپنے ہاتھ میں امپلانٹ کروا رکھی ہیں۔ ان کی مدد سے وہ دفتر کے دروازے ان لاک کرتا ہے، اپنے کمپیوٹر میں لاگ ان یا لاگ آف کرتا ہے اور لوگوں کے ساتھ اپنی رابطے کی تفصیل بھی شیئر کرتا ہے۔ بین نے ان امپلانٹس یں وہی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو ایپل پے اور اینڈرائیڈ پے کے صارفین استعمال کرتے ہیں۔ بین کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے متعلق بہت متجسس تھا چنانچہ اس نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ جب اس نے پہلی چِپ امپلانٹ کروائی اور استعمال کی تو اسے بہت اچھا لگا اور اس نے مزید چپس بھی امپلانٹ کروا لیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں