دبئی کے ولی عہد اور محمد راشد اسپیس سینٹر کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سورج گرہن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔دنیا بھر میں آج سال کا آخری اور طاقتور ترین سورج گرہن دیکھا گیا، دبئی میں 172 برس بعد سورج کو اس انداز سے گرہن لگا کہ دن کے وقت میں بالکل اندھیرا چھا گیا۔دبئی کے شہزادے اور ولی عہد شیخ ہمدان نے سورج کو گرہن لگنے کی ویڈیو اور تصاویر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیں جنہیں صارفین نے پسند کیا۔
ایشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اس سے قبل 1847 میں اس انداز سے سورج کو گرہن لگا تھا۔شیخ ہمدان کے انسٹاگرام اکاuwنٹ پر 22 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں گرہن لگنے اور اندھیرا ہونے کا منظر ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں دبئی کے ولی عہد نے انسٹاگرام پر سورج گرہن کی تصاویر بھی شیئر کیں انہوں نے لکھا کہ دبئی کے شہری 172 سال بعد ایسا منظر دیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سورج کو گرہن 83 سال بعد لگے گا۔