سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کردیاگیا،درخواست میں وفاقی حکومت ،سیکرٹری پٹرولیم ، سیکرٹری داخلہ ،ایم ڈی ایس این جی پی ایل، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر،چیئرمین اوگرااور دیگر کوفریق بنایا گیا ہے ۔
عدالت کے رو بروموقف اختیار کیاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ عوام پر بوجھ کے مترادف ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کے غیر آئینی اقدام کو منسوخ اورکالعدم قراردیاجائے ۔