بھارتی فوجی پھسل کر پاکستان آگیا

بھارتی فوجی پھسل کر پاکستان آگیا

مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی دینے والا ایک بھارتی فوج برف پرپھسل کر پاکستان پہنچ گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق حوالدار راجندر سنگھ لائن آف کنٹرول پر گل مرگ کے علاقے میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ برف پر پھسل کر لائن آف کنٹرول پار کرکے دوسری طرف آ گیا۔ راجندر سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست اترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے ہے۔ اس کے پھسل کر پاکستان پہنچ جانے کا واقعہ 8جنوری کو پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق راجندر سنگھ کے گھر والوں کو کہنا ہے کہ 8جنوری کو انہیں راجندر کی یونٹ سے ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ راجندر لاپتہ ہو چکا ہے اور اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ برف پر پھسل کر پاکستان کی طرف چلا گیا ہے۔ راجندر کے اہلخانہ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ راجندر کو پاکستان سے واپس لانے کی کوشش کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق راجندر سنگھ 2002ءمیں بھارتی فوج کی 11گرہوال رائفلز رجمنٹ میں بھرتی ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں