امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک طیارے نے تنیکی خرابی کے باعث سکول کے پلے گراﺅنڈ میں ایندھن گرادیا جس سے 24 طلباءسمیت 60 افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز لاس اینجلس سے شنگھائی جارہی تھی، اس دوران انجن کی خرابی کی وجہ سے ہوائی جہاز کو واپس مڑنا پڑا۔
ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ ایئرپورٹ سے 25 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع پارک ایونیو ایلیمنٹری سکول کے کھلے میدان میں فیول گرانے کے بعد پرواز نے لینڈ کیا کیونکہ بحفاظت لینڈنگ کے لئے ایسا کرنا ضروری تھا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 24 بچوں سمیت مجموعی طور پر 60 افراد اس وقت پلے گراﺅنڈ میں موجود تھے جن میں سے بعض جھلس گئے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔