گوجرانوالہ میں انوکھی ترین شادی دیکھنے میں آئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، بارات میں دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ڈالروں اور پاکستانی بڑے نوٹوں کی بارش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کاروباری شخصیت شہریار کی شادی کی تقریب تھی جس میں دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے ڈالروں اور پاکستانی بڑے نوٹوں کی بارش کر دی ، ڈالر دیکھ کر بینڈ باجے والے بھی خود کو نہ روک سکے اور باجے چھوڑ کر ڈالر لوٹنے میں مصروف ہو گئے جس پر دولہے کے دوستوں اور بھائیوں نے کہا کہ آپ لوگ پیسے نہ لوٹیں ہم آپ کو الگ سے دیں گے لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور سب چھوڑ چھاڑ کر پیسے لوٹنے میں مصروف ہو گئے ۔دولہے شہریار کا کہناتھا کہ ان کے دوستوں اور بھائیوں نے ان کی فرمائش پر ہی ڈالروں کی بارش کی ہے ۔