چین میں خطرناک وائرس کرونا کے پھیلاو کے بعد اقوام عالم اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے برطانیہ نے وہ کام کیا ہے جو اب تک کوئی ملک نہیں کرسکا۔برطانوی حکومت نے برٹش ایئر لائن کی تمام پروازوں کو چین بھر کے سفر سے روک دیا ہے۔
سی این این بزنس کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ وزارت خارجہ سے ہدایات ملنے کے بعد چین سے آنے اور وہاں جانے والی تمام پروازوں کو فوری طور پر منسوخ کررہے ہیں۔یہ اب تک کسی بھی ملک کی جانب سے کیاگیا سب سے سخت فیصلہ ہے۔
برطانوی ایئر ویز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بیجنگ اور شنگھائی کیلئے براہ راست پروازیں چلاتی ہے جو اب میسر نہیں ہوں گی۔اس سے قبل امریکاکی یونائٹڈ ایئرلائن نے چین کے تین شہروں تک جانے والی اپنی پروازوں کو یکم سے آٹھ فروری تک بند کرنے کااعلان توکیا تھا البتہ مکمل سروس بند نہیں کی تھی۔رپورٹ کے مطابق دیگر کئی ممالک بھی اپنی پروازوں کی چین آمدورفت بند کرنے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔