عدالت عالیہ میں موبائل سگنلز کی عدم دستیابی کے خلاف دائر درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے موبائل سگنلز کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔
درخواست گزاروں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوکمپنیوں کے انضمام سے سگنلز میں زیادہ مشکلات ہوئی ہیں، انضمام کے بعدخرچہ بچانے کے لئے ٹاورزختم کردئیے ہیں ،کسی بھی موبائل کمپنی کے سگنلز درست طریقے سے کام نہیں کررہے، پی ٹی اے موبائل کمپنیوں کے سامنے یرغمال بنا ہوا ہے۔
فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے ، پی ٹی اے والے کیوں سوئے پڑے ہیں میرے ذاتی موبائل کے سگنلز نہیں آتے ،وکلاءکی مشکلات سے آگاہ ہیں، موبائل سگنلز کا معاملہ حل نہ کرنے والی کمپنیوں کو بندکردیا جائے گا۔