پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کیلئے ابتدائی طور پر 500 سنگل کیبن گاڑیاں 2 ارب کے فنڈز سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جبکہ ایک ہزار سنگل کیبن ، ڈبل کیبن و دیگر گاڑیاں اگلے مالی سال میں خریدی جائیں گی، پہلے افسران اور یونٹس کے لیے گاڑیاں خریدنے کی بجائے پولیس سٹیشنز کے لیے گاڑیاں خریدی جائیں گی، اسی حوالے سے تھانوں میں کھٹارہ گاڑیوں کی جگہ نئے سنگل کیبن ڈالے مہیا کیے جائیں گے۔