یورپی ملک یونان نے آبادی میں اضافے کے لیے بچے کی پیدائش پر والدین کو 2 ہزار یورو بونس دینے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یونانی حکومت کی جانب سے اعلان آبادی میں کمی کے باعث کیا گیا جہاں اندازے کے مطابق 2050 میں یونان کی 36 فیصد آبادی 65 سال سے زائد عمر کی ہوگی۔یونان میں 2016 میں ہر ہزار افراد میں بچوں کی پیدائش کی شرح 8.5 فیصد تھی جبکہ ایک ہزار افراد میں اموات کی شرح 11.2 فیصد رہی۔یونانی حکومت نے عوام کو آبادی میں اضافے کی ترغیب دینا شروع کردی ہے اور شادی شدہ جوڑے کو فی بچہ 2 ہزار یورو یعنی 3 لاکھ 36 ہزار پاکستان روپوں کا بونس دیا جائے گا۔یونانی حکومت نے اس مہم کے لیے خطیر رقم بھی مختص کردی ہے جبکہ یہ پیشکش ملک میں بسنے والے یورپین اور دیگر ممالک کے افراد کے لیے بھی ہے۔