قاسم علی شاہ
رب پر بھروسا ضرور رکھیے ۔خوفزدہ یا پریشان اگر ہوں بھی تو خوف کو اتنی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کی امید ہی ختم کردے۔
اگر آپ روز ٹی وی پر منفی خبریں دیکھ رہے ہیں اور صرف یہ سن رہے ہیں کہ کتنے مرگئے اورکتنے رہ گئے تو یہ آپ کے اعصاب کو ختم کرکے رکھ دیں گی اور جب انسان کے اعصاب کمزور ہوں گے تو اس کا مدافعتی نظام بھی خراب ہوگا اور بیماریاں اس پر حاوی ہوجائیں گی۔دنیا میں بہادر ایک بار مرتا ہے بزدل بار بار مرتا ہے. احتیاط کو خوف نہ بنا لیں.
اس سے پہلے بھی دنیا میں بہت زیادہ آزمائشیں اور بحران آئے ہیں اوران میں انسانوں کے نقصان کی وجہ اطلاع بروقت نہ پہنچنا ،سمجھ بوجھ نہ ہونا، سائنس و ٹیکنالوجی کا ترقی یافتہ نہ ہونا اور اس بیماری سے لڑنے کا طریقہ نہ جاننا تھا ۔ اس لحاظ سے آج ہم ایک بہترین وقت میں ہیں، جس میں معلومات انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہیں ،آپ کو اطلاع مل رہی ہے جس کے مطابق آپ وائر س اور بیماری سے احتیاط کرسکتے ہیں ۔آج کے حالات نے گزر جانا ہے ۔بازار اورمارکیٹیں ایک بار پھر کھل جائیں گے ۔پلے گراؤنڈز،پارک اور مساجد ایک بار پھر آباد نظر آئیں گی ،اللہ ہماری پیشانیوں کو ایک بار پھرسجدے کی توفیق دے گا۔ اسکولز ، کالجزاور مدارس ایک بارپھر تعلیم و تعلم کی سرگرمیوں سے متحرک ہوجائیں گے اور انسان دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔ بس۔۔امید ٹوٹنے مت دیجیے گا!!
Regards,
سنو! مفاد عامہ کیلئے شئیرکیا