پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت سوات، مالاکنڈ، مردان ،چترال، دیر بالا، صوابی ، شانگلہ، بٹگرام ،کوہستان، نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے یہ جھٹکے آزاد جموں و کشمیر میں بھی محسوس ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئی۔