اٹلی میں سخت اقدامات کےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے،دوسری طرف اطالوی حکومت نے13 اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اطالوی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، عوام آئندہ ہفتے اچھی خبرسنیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، دنیا میں کرونا کی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اٹلی میں سب سے زیادہ ہے۔اطالوی حکومت نے تیرہ اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے ، اطالوی وزیر صحت روبیرتوسپیرنزاکی نے کہا کہ اب غلطیوں کی گنجائش نہیں،لہٰذالاک ڈاؤن ختم نہیں کررہے ،سخت اقدامات کےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے۔اطالوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف لڑائی لمبی ہے لیکن جیت ہماری ہوگئی ،اگلے ہفتے عوام کو بہت بڑی خوشخبری سننے کو ملے گی۔یاد رہے اٹلی کے وزیراعظم نے قوم سے پر اعتماد انداز اور درد بھرے لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقامی کونسلز کےلیے 40 کروڑ یورو کا فنڈ بھی مختص کرنے والے ہیں۔انہوں نے خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ آج کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، آئندہ ہفتے ماہرین سے ملاقات میں مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔