بین القوامی طلباء کو انکے وطن واپس بھیجا جائے گا

ناروے میں طلباء تنظیم کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ناروے میں پڑھائی کی غرض سے مقیم چھ سو پینتیس طلباء کو انکے وطن واپس روانہ کر دیا جائے گا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ ان طلباء کے پاس ملازمت نہیں ہے اور یہ طلباء ناروے کے فلاحی فنڈ سے اپنے اخراجات نہیں حاصل کر سکتے۔
وہ طلباء جن کے اکاؤنٹ میں کم ازکم ا126,120 Kr,کراؤن کی رقم ہونی چاہیے یا پھر پارٹ ٹائم ملازمت جس میں اتنی رقم ہو جس سے طالبعلم اپنی رہائش کا کرایہ ادا کر سکے۔ یہ ناروے میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طالبعلم کے لیے کم از کم معیار ہے۔جبکہ رخصت دینے کا مطلب ہے کہ طالبعلم کے پاس ضرورت سے کم رقم ہے۔
اسٹوڈنٹ یونین کا موقف
انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ یو نین کے پریذیڈنٹ امین فقیہی کا کہنا ہے کہ نارویجن پارلیمنٹ نے ایسے طلباء کی مدد کرنے کی ہامی نہیں بھری جو کہ ملازمت سے محروم ہو گئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں