ہفتہ کے دن اوسلو میں لو ڈالن کے ٹرین ہال میں آگ لگ گئی

۔یہاں سے ٹرین کے پانچ ٹریک اوسلو شہر کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دوپہر بارہ بجے تک آگ بجھا دی گئی تھی۔تاہم آگ لگنے سے کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس رپورٹ کے مابق سوا بارہ بجے آگ بجھانے والے عملے کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔عملہ نے فوری طور پر موقع پہ پہنچ کر آگ بجھا دی۔یہ آگ ہال کی چھت پر لگی تھی۔بقایا عمارت کو نقصان سے بچانے کے لیے عمارت کا وہ حصہ جہاں آگ لگی تھی بقیہ عمارت سے الگ کر دیا گیا۔
بین نور کے علاقہ میں جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ٹرین ورکشاپ ہے جہاں سے پانچ ٹرین لی لائنیں نکلتی ہیں یہ چار لائنیں دو سو دس میل تک طویل ہیں۔
آگ کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت میں کوئی تعطل نہیں ہوا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں