پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ملک بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد فلاحی کام کا سوچا،ملک میں بچوں کےامراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔نجی نیوز چینل سما کے پرو گرام میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں آئیڈیل صورتحال دنیامیں کہیں بھی نہیں ہے،گھروں میں بیٹھے لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلاہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزوں کوبہتری کی طرف لےکرجاناہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قوانین پرعمل درآمدکرناہم سب کی ذمہ داری ہے،ٹریفک اہلکاروں کی عزت واحترام ضروری ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ 2017میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعدفلاحی کاموں کاسوچا،پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کےامراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔
Recent Comments