اتوار کو مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچا کا کہنا ہے کہ ان کے بھتیجے نے خود کشی نہیں کی ، اس کے پیچھے قتل کی سازش ہوسکتی ہے اس لیے تحقیقات کی جائیں۔
سشانت سنگھ راجپوت کے چچا کا کہنا تھا کہ ان کا بھتیجا خود کشی نہیں کرسکتا ، وہ بہت ہی بہادر اور ہنس مکھ لڑکا تھا، اس کی موت کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش چھپی ہوئی ہے جس کو سامنے لانے کیلئے تحقیقات کی جائیں۔
سشانت کے چچا نے اپیل کی کہ اگر اس واقعے کی صاف شفاف تحقیقات کی جائیں تو اصلی حقائق سامنے آجائیں گے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی تھی، 34 سالہ اداکار کی پھندے سے لٹکتی لاش ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ سے ملی تھی۔