لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چینی فوج نے حملہ کر کے بھارتی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جن کی تعداد سے متعلق بھارت کا کہنا ہے کہ تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بھارتی میڈ یا نے ذرائع سے خبر چلائی ہے کہ ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے بتا یا تھا کہ مودی PMO آفس بھارتی فوجی قیادت کل رات سے کھلبلی مچی ہے کیونکہ کل لداخ کے گلوان میں 45 سال میں ہونے والے بدترین چین بھارت فوجی تصادم میں بھارتی کرنل سمیت دو نہیں 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں مودی اور بھارتی میڈیا کو سانپ سونگ گیا نا جنگ نا سرجیکل اسٹرائیک گیدڑ بھڑکیاں۔
اب انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کر کے بتا یا ہے کہ میں نے سات گھنٹے قبل بتایا تھا کہ دو نہیں تیرہ بھارتی فوجی چینی فوج کے ہاتھوں جہنم رسید ہوئے ابھی انڈیا ٹوڈے نے بھارتی فوجی زرائع سے خبر دی کے کل بھارت کے بیس فوجی چین نے مارے۔
دوسری جانب بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز18انڈیا نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ چینی حملے میں 20بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔