سینیٹائزر صرف ہاتھ پر لگانا کافی نہیں، کورونا وائرس کو مارنے کے لیے سینیٹائزر استعمال کرنے کا درست طریقہ جانئے

سینیٹائزر صرف ہاتھ پر لگانا کافی نہیں، کورونا وائرس کو مارنے کے لیے سینیٹائزر استعمال کرنے کا درست طریقہ جانئے

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگ سینی ٹائزرز کا استعمال کر رہے ہیں لیکن عموماً لوگ ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگا لینا کافی سمجھتے ہیں۔ تاہم اب ماہرین نے اس طریقے کو غلط قرار دے دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگا لینا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ وائرس کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزر کو ہاتھوں پر 30سیکنڈز تک رگڑنا لازمی ہے۔

امریکی محکمہ انسداد امراض کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں پر صرف سینی ٹائزر لگا لینے سے وائرس کا خاتمہ بہت کم ہوتا ہے۔چنانچہ جس طرح صابن کے ساتھ ہاتھ دھوتے ہوئے 20سے 30سیکنڈ تک صابن کو ہاتھوں پر رگڑنا ضروری ہے، اسی طرح سینی ٹائزر کو بھی ہاتھوں پر رگڑنا ناگزیر ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے دو طرح کے سینی ٹائزر استعمال کیے۔ ایک میں 80فیصد ایتھنول تھی اور دوسرے میں 75فیصد آئسوپروپائل الکوحل۔ 30سیکنڈ تک ہاتھوں پر رگڑنے سے دونوں کے نتائج یکساں موثر آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں