ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اسرا بلجک نے پاکستانیوں کے منفی تبصروں سے بچنے کیلئے اپنی ایک بولڈ تصویر پر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا۔
پاکستان میں ارطغرل ڈرامہ پیش کیے جانے کے بعد سے اسرا بلجک کی پاکستان میں بہت زیادہ فین فالونگ ہوگئی ہے۔ پاکستانی انہیں بطور اداکار نہیں بلکہ حلیمہ سلطان کے طور پر دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی زندگی کی تھوڑی سی بھی مغربی تصویر شیئر کرتی ہیں تو پاکستانی ان پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔
اپنی مغربی طرز کی تصویروں پر منفی تبصروں سے بچنے کیلئے اسرا بلجک نے اب انسٹاگرام پر کمنٹس کا آپشن بند کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سمندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مغربی لباس میں نظر آرہی ہیں، انہیں شاید پتا تھا کہ اس تصویر کے بعد پاکستانیوں نے ان کی خوب کلاس لگانی ہے، اس لیے انہوں نے اس پوسٹ سے کمنٹس کا آپشن ہی ختم کردیا۔