اس سال کئی یونیورسٹیوں میں دوران امتحان طلباء کے نقل کے رجحان کو نوٹ کیا گیا ہے۔ویسٹ آگدر کی یونیورسٹی میں سینتیس طلباء کے پرچے نقل کے لیے مشکوک قرار دیے گئے ہیں۔
یہ ایک حیران کن بات ہے جسکا مجھے پہلے کبھی تجربہ نہیں ہوا۔یہ بات یونیورسٹی بورڈ کی سیکرٹری رگنہلڈے Ragnhild Skomedal نے ایک چینل سے دوران گفتگو کہی۔
جبکہ تھرومسو یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ نے بھی معمول سے ذیادہ کیسز ریکارڈ ہونے کی شکائیت کی ہے۔تھرومسو یونیورسٹی میں اس سال سترہ نقل کے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ اوسلو یونیورسٹی نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور برگن یونیورسٹی میں کوئی نقل کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
NTB/UFN