ترکی نے مقامی سطح پر تیا ر کیے گئے خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

ترکی نے مقامی سطح پر تیا ر کیے گئے خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

ترکی نے مقامی سطح پر بنائے گئے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب حتی تجربہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی دفاعی انڈسٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ امید کی جارہی ہے کہ اسے جلد ہی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا ، ترکی کے مقامی سطح پر تیار کیے گئے میزائل نے 200 کلومیٹر دور ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ۔ ترکی کی جانب سے میزائل کی طیاری کے مراحل کی ایک چھوٹی سی جھلک بھی دکھائی گئی ہے ۔

ویڈیو میں میزائل کے چلنے اور ہدف کو تباہ کرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں ، یہ میزائل سنہ 2000 سے ” راکسٹن “ میں تیاری کے مراحل میں تھا ، یہ مختلف قسم کے بحری جہازو ں اور کشتیوں میں آسانی کے ساتھ فٹ کیا جا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں