دنیا کی سب سے طویل العمر بلی دنیا سے چل بسی ۔
برطانوی شہری کے پاس موجود بلی کی عمر 3 برس تھی جو انسانی عمر کے حساب سے 150 سال بنتی ہے۔ مئی میں اس بلی کی 31 ویں سالگرہ منائی گئی تھی لیکن اب وہ اس دنیا سے چلی گئی ہے۔ اس بلی کو دنیا کی معمر ترین بلی ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔
بلی کا نام روبیل تھا جس نے مرنے سے پہلے اپنی بعض عادات تبدیل کرلی تھیں جس کے باعث اس کی 52 سالہ مالکن کو پہلے سے ہی پتا چل گیا تھا کہ یہ اب نہیں بچے گی۔