بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شہری نے کورونا سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک تیار کروالیا۔
ضلع پونے سے تعلق رکھنے والے شنکر کراڈے نے کورونا سے بچنے کیلئے سونے کا خصوصی ماسک تیار کرایا ہے۔ اس ماسک کی تیاری پر 2 لاکھ 89 ہزار روپے (6 لاکھ 48 ہزار 494 روپے پاکستانی) خرچ آیا ہے۔
شنکر کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر تیار کیا گیا ماسک انتہائی باریک ہے جس میں چھوٹے سوراخ بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ ماسک کورونا کے خلاف کارگر ہے بھی یا نہیں۔