برطانیہ میں پراپرٹی ایجنٹس کو لوگوں کو گھر دکھاتے ہوئے لفظ ’ماسٹربیڈروم‘ استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ماسٹر بیڈروم کے لفظ سے جنس مخالف سے نفرت اور غلامی کا اشارہ ملتا ہے چنانچہ لندن سمیت برطانیہ کے دیگر علاقوں میں پراپرٹی ایجنٹس کے یہ لفظ بولنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکار جان لیجنڈ نے امریکہ میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ ماسٹر بیڈروم کے لفظ سے چونکہ جنسیت، صنفی امتیاز اور غلامی کے اشارے ملتے ہیں چنانچہ اس پر پابندی لگائی جائے۔ اب اس کا یہ مطالبہ برطانیہ میں بھی مان لیا گیا ہے اور پراپرٹی ایجنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاہکوں کو گھر دکھاتے ہوئے ماسٹربیڈروم کی بجائے پرائمری بیڈروم اور پرنسپل بیڈروم کے الفاظ استعمال کریں گے۔