نارویجن شہزادی کا ہائی اسکول میں میرٹ پر داخلہ

نارویجن شہزادی انگرڈ الیگزنڈرا کا موسم خزاں کے لیے ایلوے باکن Elvebakken ہائی اسکول میں میرٹ پر داخلہ ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان شاہی محل سے کیا گیا ہے۔
شاہی محل کی رابطہ آفیسر نے نارویجن نیوز ایجنسی کو ایک پیغام میں بتایا ہے کہ شہزادی اانگرڈ الیزنڈرا نے اوسلو ہائی اسکول میں عام طلباء کی طرح داخلہ ایپلائی کیا تھا۔اس ہائی اسکول میں داخلہ کے لیے کم از کم معیار باون فیصد نتیجہ تھا۔شہزادی اس معیار پر پوری اتریں اور انہیں داخلہ کا اہل قرار دیا گیا۔
اس موقع پر ہائی اسکول کی پرنسپل لارویک نے بھی شہزادی کو خوش آمدید کہا اور پیغام دیا کہ شہزادی نے ہمارے ہائی اسکول کا انتخاب اس لیے کیا ہے تاکہ وہ یہاں دوسرے اسکولوں سے آنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر اپنی تعلیم حاصل کریں اور یہاں کے تعلیم اور سماجی ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔
انہوں نے یہ بات واضع کر دی کہ اسکول میں شہزادی کے ساتھ دوسرے طلباء کے قابلے میں کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہزادی کی حفاظت کے سلسلے میں انکے سیکورٹی کے بارانتظامات کے معاملات طے کیے جا چکے ہیں۔
اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسکول کا ماحول اس وجہ سے تبدیل نہیں کریں گے کہ اب وہاں مستقبل میں شاہی خاندان کے افراد تعلیم حاصل کریں گے۔بلکہ اسکول میں تمام طلباء کو انکے خاندانی پس منظر سے ۃٹ کر برابری کا سلوک کیا جائے گا۔
شمالی کاؤنٹی کے مطابق یہ ہائی اسکول اوسلو میں سب سے ذیادہ میرٹ پر داخلہ دینے والا اسکول ہے۔شہزادی انگرڈ نے اوسلو کے پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں