حدیث کا مھفوم ھے که دنیا کا قیمتی ترین متاع نیک بیوی ھے
یه حدیث بھی پیارے آقا کے دیگر فرمانوں کی طرح اپنے اندر سمندروں سے گھری، گھرائی رکھتی ھے- اور اس بات میں کوئی شک نھیں که نیک بیوی الله سبحانه وتعالی کی بھت بڑی عطا ھے-
بیوی کیا ھے مردوں کو اس لطیفے پر غور کرنا چاھیے
ایک بار بیوی اپنے شوھر کی بات سے ناراض ھو گئی، اور روٹھ کر میکے جانے کا اراده کر لیا- بھت غصے میں الماری سے کپڑے نکال کر پیک کرنے لگ گئی- شوھر نے پیار سے کھا که میری جان کھاں جا رھی ھے- بیوی نے جب محبت بھرے یه الفاظ سنے تو که ڈالا که کچھ نھیں سردیوں کے کپڑے علیحده کر رھی ھوں
اس بات سے یه پته چلا که عورت محبت کی بھوکی ھے- مردوں کو عورتوں کے معاملے میں الله سے ڈرتے رھنا چاھیے-
اسی طرح الله پاک نے بیویوں پر جائز خرچ کو بھی ثواب قرار دیا ھے- ھمارا دین اسلام بھت خوبصورت دین ھے جس نے ھماری دنیاوی ضروریات کو بھی نیکیوں میں تبدیل کر دیا- ضرورت ھے تو صرف دین کو سمجھنے کی- جس روز ھم دین کو سمجھ گئے تو انشاءالله ھم کو مسجد جانے سے لے کر کپڑے بدلنے کے طریقوں میں بھی ثواب ھی ثواب ملے گا- آؤ دین سیکھیں اور اپنے لیے جنت کی ٹکٹ کنفرم کروائیں کیوں که ھم اس دنیا میں اجنبی مسافر ھیں جو منزل کی تلاش میں بھٹک رھے ھیں-