بھارت میں بندروں کے جھنڈ نے فارم پر حملہ کر کے 30 بھیڑ کے بچوں کو مار دیا۔بھارت میں بندروں کے جھنڈ نے فارم پر حملہ کر کے 30 بھیڑ کے بچوں کو مار دیا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کسان اپنے فارم پر موجود نہیں تھا۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بھیڑ کے بچوں کو بندروں کے جھنڈ سے بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔حملے میں مرنے والے بھیڑ کے بچوں کی عمریں 30 دن تھی۔خیال رہے کہ بھارت میں تقریباََ 5 کروڑ بندر ہیں اور اکثر ان کی جانب سے حملوں میں شہری زخمی ہوتے ہیں بعض اوقات ان حملوں میں اموات بھی ہوتی ہیں۔